5 فروری 2015 - 07:35
پائلٹ کی موت کے بعد، اردن نے ہوائی حملے کم کر دیئے

عراق اور شام میں تكفيري دہشت گرد گروہوں کے خلاف اردن کے ہوائی حملوں میں کمی آنے کی رپورٹیں مل رہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دسمبر میں داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اردن کے پائلٹ معاذ الكساسبہ کو یرغمال بنائے جانے کے بعد، داعش کے خلاف امریکہ کی جنگ میں اردن نے اپنی فضائیہ کو ہوائی حملے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس ذریعے نے کہا کہ اردن نے كساسبہ کی گرفتاری کے بعد داخلی سطح پر دباؤ کی وجہ یہ فیصلہ کیا اور اس ملک کی فضائیہ کو ملک کے سرحدی علاقوں میں صرف سرچ آپریشن کی اجازت دی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اردن کے حکمراں عبداللہ دوم نے اپنے ملک کے عوام کو داعش کے خلاف فضائیہ کے حملے کی اطلاع نہیں دی تھی۔ اس لئے اردن کے عوام کا ایک بڑا حصہ، شام میں داعش کے خلاف جنگ میں اردن کے سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے موجود چیلنجوں کی وجہ غصے میں ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اردن کے حکمراں نے داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے ارکان کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف حملے کے لئے اردن کی زمین کو فوجی اڈے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں لیکن ابھی یہ کہا نہیں جا سکتا کہ عبداللہ دوم یہ دباؤ کے سامنے کتنا ڈٹ سکتے ہیں کہ اردن کی زمین کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے استعمال نہ ہونے دیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے مکمل طور پر روک دیئے ہیں۔

.......

/169